حیدرآباد۔10۔مارچ (اعماد نیوز)سماج وادی پارٹی میں سابق میں اپنے سیاسی
سکہ چلانے والے سابق ایس پی قائدین امر سنگھ اور جیا پردا نے آج آر ایل
ڈی میں شمولیت اختیار کر لیا۔ چنانچہ 2008میں ننٹ کے بدلہ ووٹ اسکام میں
امر سنگھ جیل کیم زندگی گزارے اور ایک طویل مدت تک سیاست سے دور رہے۔ اسکے
بعد انہوں نے ایک سیاسی جماعت لوک منچھ بھی قائم کی۔ بعد ازاں انہوں نے
2012کے اتر پردیش اسمبلی
انتخابات میں حصہ لیکر تمام حلقوں میں بری طرح
ناکام ہوگئے۔ یہاں تک کہ آج انہوں نے راشٹریہ لوک دل میں شامل ہونے کا
اعلان کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ فتح پور سکری لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ
کرینگے جبکہ جیا پردا سکر حلقہ پارلیمنٹ سے عام انتخابات میں حصہ لے سکتے
ہیں۔جیا پردا کا تعلق آندھرا پردیش کے راجمندری سے ہے۔ انہوں نے مختلف
وجوہات کے بنا پر اتر پردیش کی سیاست میں حصہ لیکر سابق میں کامیابی حاصل
کی۔